وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم رہیں نہ رہیں جنوبی پنجاب کاخواب کوئی چرا نہیں سکتا۔
تفصیلا کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 36سال سے مسلسل سیاست کرنا آسان کام نہیں ہے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ اللہ کے حکم سے نیت دامن اور ہاتھ صاف ہیں، اب جتنے دن سیاست کروں گا کسی بڑے مقصد کے لیے کروں گا۔
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کرپشن اور مافیاز کیخلاف اعلان جنگ کیا، بدعنوانی کے خلاف تحریک انصاف کی جدوجہد جاری رہے گی۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی بنیاد عمران خان نے ڈالی ہے، وزیراعظم کے ویژن کے مطابق عوام کی فلاح کے لیے کام کررہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان نے عوام کے اندر سیاسی شعور بیدار کیا اور عمران خان نے سیاست کی بنیاد بھی تبدیلی کیلئے رکھی۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ ہمارے پاس دو تہائی اکثریت ہوتی توہم صوبہ بنادیتے، جنوبی پنجاب کے فنڈز دوسرے علاقوں میں نہیں جائیں گے۔
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے منشور کے دفاع کیلئے سپاہی بن کر پہرہ دوں گا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کیلئےبجٹ میں پیسہ رکھا گیا مگر خرچ کیوں نہیں ہوا، مجھےیقین ہےکہ پنجاب حکومت اس معاملے کوجلد حل کرے گی۔
واضح رہے اس سے قبل بھی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مجھے سیاست نے جو دینا تھا وہ میں نے حاصل کر لیا بےشک عزت اللہ دیتا ہے اور وسیلے بھی اللہ بناتا ہے۔
وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان تحریک انصاف کے بانی چئیر مین ہیں، عمران خان کی تحریک انصاف میں وہ اہمیت ہے جو پیپلز پارٹی میں ذوالفقار علی بھٹو کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
