کے الیکٹرک کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی ہے۔
جنوری سے مارچ کیلئے قیمت میں مجموعی طور پر 5.97 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی جبکہ اپریل کیلئے قیمت میں 86 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی گئی ہے۔
چیئرمین نیپرا کا کہنا ہے کہ یہ بوجھ بہت زیادہ ہے اس سے صارفین متاثر ہوں گے ، مہنگی بجلی پیدا کر کے صارفین پر بوجھ کیوں ڈالنا چاہتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مئی اور جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواستیں بھی جمع کرائیں ، مئی اور جون کی ایڈجسٹمنٹس سے صارفین پر کم بوجھ پڑے گا۔
گیس فراہمی کی درخواستوں کے سارے ثبوت بھی اتھارٹی کو فراہم کئے جائیں۔
واضح رہے کہ نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر فیصلہ موخر کر دیا ہے جبکہ جولائی میں دوبارہ سماعت ہوگی جس میں حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News