کراچی کے علاقے گجر اور ارونگی نالہ کے متاثرین نے بلاول ہاؤس پر احتجاج کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کی بھاری نفری بلاول ہاؤس اور اطراف میں موجود ہے، پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے، حراست میں لئے گئے افراد میں خواتین بھی شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ احتجاج کرنے والوں میں متاثرین کے علاوہ سول سوسائٹی کے ارکان بھی شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھائے پر نعرے بازی کی اور گھر کے بدلے گھر دو کے نعرے بھی لگائےا سکے علاوہ مظاہرین کو پولیس نے منتشر کردیا ہے
ذرائع نے مزید بتایا کہ پولیس کی جانب سے مظاہرین کے بینرز پھاڑ دئیے گئے ہیں اورپولیس نے خواتین کو حراست میں لے کر وومن تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔
اس ضمن میں پولیس کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ریڈ زون میں احتجاج پر پابندی ہے۔
واضح رہے کہ پولیس افسران و اہلکار کی بڑی تعداد بلاول ہاؤس کے اطراف میں موجود ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News