
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اوور بلنگ، لوڈشیڈنگ اور تیز میٹر چلنے کے مسائل سننے والا کوئی نہیں۔
تفصیلات کے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) کے دفتر پر ہفتے کے روز شام پانچ بجے دھرنے کا اعلان کردیا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ گرمی میں تھوڑا اضافہ ہوجائے، لوڈشیڈنگ بڑھنے لگتی ہے جبکہ سردی ہویا گرمی تین گھنٹے سے ساڑھے سات گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری رہتی ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ موجودہ اور ماضی کی حکومتوں نے کے۔الیکٹرک کے مفادات کا تحفظ کیا۔ سوائے جماعت اسلامی کے کوئی بھی کراچی کی عوام کے ساتھ کے الیکٹرک کے خلاف نہیں بول رہا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ ہفتے کے روز شام پانچ بجے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) کے ہیڈ آفس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔ پورے شہر کی عوام سے شرکت کی درخواست کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News