جوہر ٹاؤن دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے، تحقیقاتی اداروں نے رپورٹ آئی جی پنجاب کو پیش کر دی۔
تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ایک کار میں 15 سے 20 کلوگرام غیر ملکی دھماکہ خیز مواد استعمال ہوا، نقصان کی شدت میں اضافے کیلئے بارودی مواد کے ساتھ بال بیئرنگ اور کیل کا استعمال بھی کیا گیا۔
ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کی جگہ 3 فٹ گہرا اور 8 فٹ چوڑا گڑھا پڑا، دھماکے سے 100 مربع فٹ کا علاقہ تباہ ہوا۔
تحقیقاتی اداروں نے رپورٹ آئی جی پنجاب کو پیش کر دی، آئی جی پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام یہ رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش کریں گے۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب انعام غنی نے اپنے بیان میں کہا کہ دھماکا گھر کے باہر کھڑی گاڑی میں ہوا، جس سے کئی مکانات کو نقصان پہنچا، کئی راہ گیر بھی زخمی ہوئے۔ دھماکا ملک دشمن عناصر کی کارروائی ہے، سی ٹی ڈی تحقیقات کر رہی ہے۔
آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ ہائی ویلیو ٹارگٹ شخصیت کے گھر کے قریب پولیس پکٹ ہے، اسی لیے گاڑی گھر کے قریب نہیں جا پائی، میرا خیال ہے کہ اسی لیے ٹارگٹ پولیس ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
