
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ سید ابراہیم رئیسی کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارک آباد پیش کرتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے 13 ویں صدارتی انتخابات میں عزت مآب برادر سید ابراہیم رئیسی نمایاں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید یہ بھی کہا کہ ہم اپنے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور علاقائی امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے اس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کےتیرہویں صدارتی انتخابات میں تاریخی فتح سمیٹنے پر میں عزت مآب برادر ابراھیم رئیسی @raisi_com کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔دونوں ممالک کےمابین برادرانہ تعلقات میں مزید پختگی، علاقائی امن، ترقی اور خوشحالی کےحصول کیلئے میں انکےساتھ مل کر کام کرنےکا خواہاں ہوں۔
Advertisement— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 19, 2021
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News