Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایمن خان کو شوہر سے بات کرنے کی تمیز نہیں، اداکار منیب کا انکشاف

Now Reading:

ایمن خان کو شوہر سے بات کرنے کی تمیز نہیں، اداکار منیب کا انکشاف
ایمن خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکارہ منیب بٹ نے اپنی اہیہ ایمن خان کے بات کرنے کے انداز پر بات کر لی۔

حال ہی میں اداکار منیب بٹ نے ایک نجی پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان کی جانب سے کیے جانے والے سوال کے جواب میں اداکار نے بتایا کہ ایمن کا مجھے سے شادی کے بعد بھی بات کرنے کا انداز دوستوں والا ہی ہے۔

منیب بٹ نے بتایا کہ مداحوں کا اُن کی اہلیہ ایمن خان سے متعلق ماننا ہے کہ ایمن خان کو اپنے شوہر سے بات کرنے کی تمیز نہیں ہے۔

منیب بٹ نے بتایا کہ وہ اور ایمن خان حال ہی میں ایک شو میں گئے جہاں ایمن خان اسکرین پر بھی اُن سے ویسے ہی بات کر رہی تھیں جیسے کہ عام روٹین میں بات کرتی ہیں۔

Advertisement

تاہم اُس شو کے کمنٹ سیکشن میں اُن کے بہت سے مداحوں نے لکھا کہ ایمن خان کو اپنے شوہر سے بات کرنے کی تمیز نہیں ہے۔

منیب بٹ نے کہا کہ میاں بیوی میں ہمیشہ دوستی والا رشتہ ہونا چاہیے ورنہ انسان شادی سے دوسرے دن ہی تنگ آ جاتا ہے۔

اداکار منیب نے بتایا کہ وہ شادی سے پہلے ایمن کے بہت اچھے دوست تھے اور اس ہی وجہ سے شادی کے بعد بھی ان کے درمیان وہ ہی دوستی قائم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایمن خان اُنہیں نام سے مخاطب کرتی ہیں اور بالکل روایتی بیویوں جیسے انداز سے ہٹ کر سب کے سامنے بھی اُن سے کھُل کر دوستوں کی طرح نام سے پکار کر بات کرتی ہیں۔

منیب نے اپنی بھابھی کے بارے میں بتایا اُن کی بھابی بھی اپنے شوہر کو نام سے نہیں پکارتیں اور آپ سے مخاطب کرتی ہیں۔

 جبکہ ایمن خان اس کے بالکل برعکس ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ وہ شادی سے پہلے  سے ایک دوسرے کے دوست رہ چکے ہیں اور وہ ایک دوسرے سے بہت مذاق بھی کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر