Advertisement
Advertisement
Advertisement

صحافت حکومت کا ایک اہم ستون ہے، صادق سنجرانی

Now Reading:

صحافت حکومت کا ایک اہم ستون ہے، صادق سنجرانی
چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ صحافت حکومت کا ایک اہم ستون ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی کے سکبدوش ہونے والے عہدیداران کے اعزاز میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ظہرانہ دیا۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ظہرانے میں شریک ہونے والے پی آر اے عہدیداران اور دیگرمہمانوں کو خوش آمدید کہا اور پی آر اے ایگزیکٹوباڈی کے سبکدوش ہونے والے عہدیداران کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت اور قومی سلامتی سب سے مقدم ہے، پی آر اے پارلیمنٹ کا حصہ ہے جو ایک متحرک تنطیم بن چکی ہے۔

محمد صادق سنجرانی نے یہ بھی کہا کہ پی آر اے ایوان کیلئے ایک اثاثے کی حیثیت رکھتا ہے، صحافیوں کو درپیش مسائل سے واقف ہیں، ان مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Advertisement

چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ صحافت حکومت کا ایک اہم ستون ہے، صحافی حقیقت پر مبنی معیاری تنقید کے ذریعے حکومت اور اپوزیشن دونوں کی رہنمائی کر سکتے ہیں۔

محمد صادق سنجرانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی بھی ترقی یافتہ ملک کی کامیابی میں صحافت کے کردار سے انکار نہیں کیا جا سکتا، شعبہ صحافت سے منسلک افراد اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے خلوص اور ایمانداری سے اپنے فرائض منصبی ادا کررہے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آزاد اور خود مختار صحافت پر یقین رکھتا ہوں۔ ملکی ترقی اور جمہوریت کی بحالی کے لیے میڈیا کا کردار لائق تحسین ہے۔

محمد صادق سنجرانی نے یہ بھی کہا کہ پی آر اے رپورٹرزایوانوں سے حکمرانوں کی آوازیں عوام تک پہنچاتے ہیں اور اگر ایوانوں کی خبر پی آر اے کے رپورٹر ہی عوام تک پہنچائیں تو حقیقت پر مبنی معلومات میسر ہوتی ہیں۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ بہتری کیلئے مل کر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، دیگر خامیوں اور مسائل کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ساتھ مل کر دور کریں گے۔

ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کی موجودہ باڈی کو کامیابی سے مدت پوری کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Advertisement

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا نے موجودہ دور میں تیزی سے ترقی کی ہے۔ پارلیمانی رپورٹرز کی فلاح و بہبود اور آزاد ی صحافت کیلئے نمایاں کردار ادا کیا۔

ظہرانے کے موقع پر سینئر صحافی و کالم نگار حافظ طاہر خلیل، صدر پی آر اے بہزاد سلیمی اور صدیق ساجد نے بھی خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ کا مسائل کے حل کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

ظہرانے میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم، سینیٹر فیصل جاوید اور سیکرٹری سینیٹ محمدقاسم صمد خان نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر