Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے خودکشی کرنے کا کیوں سوچا تھا؟

Now Reading:

بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے خودکشی کرنے کا کیوں سوچا تھا؟

بالی ووڈ کی مقبول ترین گلوکارہ نیہا ککڑ نے اہم انکشاف کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ نیہا ککڑ کے اُس تلخ ماضی سے پردہ اُٹھ گیا جب اُنہوں نے حالات سے تنگ آکر خودکشی کرنے کا سوچ لیا تھا۔

[amazonad category=”Electronics”]

سال 2018ء میں نیہا ککڑ نے اپنے بوائے فرینڈ ہیمانش کوہلی کے ساتھ اپنے تمام تعلقات ترک کیے تو اُس وقت گلوکارہ ذہنی اذیت کا شکار ہوگئی تھیں۔

کیونکہ سوشل میڈیا سمیت انڈسٹری میں اُنہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

Advertisement

اس کے بعد نیہا ککڑ نے سال 2019ء میں اپنے دوست وی بور پرشا کے ساتھ کام کرنا شروع کیا تاکہ وہ ذہنی اذیت سے نکل سکیں۔

افسوس وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکیں اور پھر اُنہوں نے تنگ آکر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک طویل پیغام جاری کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے شدید مشکلات سے دوچار ہیں، وہ ذہنی اور جسمانی طور پر سکون میں نہیں ہیں۔

گلوکارہ نے کہا تھا کہ اُن کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانے والے افراد یہ بالکل نہیں سوچتے تھے کہ وہ یہاں تک کتنی محنت کرکے پہنچی ہیں، وہ بھی کسی کی بیٹی اور بہن ہیں۔

گلوکارہ نے بتایا کہ اُنہوں نے سخت محنت کرکے اپنی فیملی کو خود پر فخر محسوس کروایا ہے۔

Advertisement

اُنہوں نے کہا تھا کہ وہ ایک فنکار ہونے سے پہلے انسان ہیں، اُن کے پاس بھی دل ہے، اُنہیں دُکھ ہوتا جب کوئی جھوٹے الزام لگاتا ہے، کسی کی نجی زندگی پر تنقید کرنا چھوڑ دیں۔

نیہا ککڑ نے کہا تھا کہ کسی کو اتنی تکلیف نہ دیں کہ وہ ذہنی مریض بن جائے اور تنگ آکر اپنی زندگی ختم کرنے کا سوچ لے۔

بھارتی گلوکارہ کی یہ پوسٹ دیکھنے کے بعد اُن کے مداح شدید پریشان ہوگئے تھے تاہم بعدازاں نیہا ککڑ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا تھا کہ وہ اب بالکل ٹھیک ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر