Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ میں پولیو مہم کا آغاز

Now Reading:

سندھ میں پولیو مہم کا آغاز

وزیراعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ نے بچوں کو پولیو کے قطرے  پلا  کر سندھ میں پولیو مہم کا افتتاح کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افتتاحی تقریب گورنمینٹ ڈسپینسری سلطان آباد میں ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ یہ پولیو مہم 7 سے 13 جون 2021 تک جاری رہے گی جبکہ سندھ میں اس سال ابھی تک کوئی پولیو کیس نہیں آیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ سال سندھ میں 22 کیسز جبکہ ملک بھر میں 84 کیسز ہوئے تھے جبکہ اس سال بلوچستان میں صرف ایک کیس ہوا ہے۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ یہ مہم سندھ کے 30 اضلاع میں شروع ہوگئی ہے جبکہ صوبے کے 9 ملین بچوں میں 2 ملین بچے کراچی کے ہیں۔

Advertisement

سندھ کے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کوویڈ ایس او پیز کے ساتھ ہونی چاہئے اور تمام پولیو ورکرز کو ماسک پہننا اور کام سے پہلے ان کے جسم کا درجہ حرارت لازمی جانچنا  ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پولیو مہم مارچ سے جولائی 2020 متاثر ہوئی تھی اور مہم متاثر ہونے کی وجہ سے جو بچے رہ گئے ان کو پولیو قطرے اگست 2020 میں دئے گئے تھے۔

مراد علی شاہ نے تقریب میں مزید کہا کہ اب پاکستان کو بھی پولیو سے نجات ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے اگر اس طرح لگن سے پولیو مہم جاری رہی تو پاکستان جلد پولیو فری ملک بن جائے گا جبکہ سندھ کی پولیو کی ہائی رسک یونین کاؤنسل پر مزید توجہ دے رہے ہیں۔

ہائی رسک کراچی کی 8 یوسیز میں بچوں ، ما ؤں کیلئے خاص پروگرام شروع کیا گیا ہے ، ہمیں اپنے بچوں کی صحت کا خاص خیال رکھنا ہے۔

واضح رہے کہ  اس تقریب کے موقع پر وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، سیکریٹری صحت کاظم جتوئی ، ای او سی کے سربراہ فیاض عباسی اور دیگر افسران بھی شریک تھے۔

 

Advertisement

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر