
کراچی میں ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں بریک فیل کنٹینر کی ٹکر سے فیکٹری کی چھت گر گئی ہے۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق سندھ رینجرز کے جوان جائے وقوعہ پرفوری پہنچ گئے ہیں اورعمارت کے ملبے تلے دبے 3 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جبکہ ملبے میں دبے ہوئے مزید 2 زخمیوں کو نکالنے کی کوشش جاری ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ عمارت کی تین منزلیں گریں ہیں جبکہ رینجرز ریسکیو اینڈ سرچ ٹیموں کے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر امدادی کاموں میں بھی مصروف ہے۔
واضح رہے کہ حادثے کے نتیجے میں اب تک مزید دو افراد لاپتہ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News