وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مولانا اب پی ڈی ایم کی سیڑھی استعمال کر کے کرسی کے چکر میں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے مولانا فضل الرحمٰن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مولانا کی سیاست ان کے ذاتی مفادات کے گرد گھومتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشرف کا ذکر کرنے والے مولانا مشرف حکومت کے بینیفشری تھے۔
شہباز گل نے یہ بھی کہا کہ ایم ایم اے حکومت مولانا اور مشرف ڈیل کا نتیجہ تھی۔
ڈاکٹر شہباز کا کہنا تھا کہ پینٹاگون کا ذکر کرنے والے مولانا اقتدارکے لئے ان کے قدموں میں بھی پڑے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ ریجیکٹڈ مولانا کی پاکستانی سیاست میں کوئی وقعت نہیں رہی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News