Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں گیس کا بحران بدترین ہوگیا

Now Reading:

کراچی میں گیس کا بحران بدترین ہوگیا
supply of gas in Sindh is with too low pressure

کراچی میں گیس کا بحران بدترین ہوگیا، شہر کے ‏تمام انڈسٹریل زون کو گیس کی فراہمی بند کردی گئی۔ ‏

تفصیلات کے مطابق سوٸی سدرن کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو گیس پہنچانا سوٸی سدرن کی ذمہ داری ہے مگر اس گیس کی قلت کی سبب گھریلو صارفین کو گیس پہچانے میں انتہاٸی دشواری کا سامنا ہے۔

سوٸی سدرن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صرف ایکسپورٹ انڈسٹری کو گیس دے رہے ہیں کمپنی کو ‏اس وقت گیس کی اشد کمی کا سامنا ہے ، گیس فیلڈڑ سے لگ بھگ 200 سے 250 ایم ایم سی ایف ‏ڈی کم مل رہی ہے۔ ‏

سوٸی سدرن کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گیس کم موصول ہونے کے باوجود ہرممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ اپنے  معزز صارفین کم سے کم تکلیف دی جائے۔

ترجمان نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے وضع کی گٸی گیس لوڈ مینیجمنٹ سپلاٸی پالیسی کے تحت گھریلو صارفین کو  گیس پہچانا پہلی اولیت ہے۔

Advertisement

ترجمان نے ی بھی کہا کہ گھریلو صارفین کو گیس پہچانے کی غرض سے نان ایکسپورٹ انڈسٹری کو 100 فیصد گیس کی ترسیل ختم کردی ہے جبکہ کیپٹو پاور کی گیس سپلاٸی میں بھی 50 فیصد کمی کی گٸی ہے, اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈر کو پیشگی اطلاع  بھی دے دی گٸی ہے۔

سوٸی سدرن کے ترجمان نے مزید کہا کہ گیس شارٹیج عارضی ہےجلد لاٸن پیک بہتر ہوجاۓ گا۔

یاد رہے کہ سندھ بھر میں گیس کا بحران تاحال جاری ہے جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
پرائیوٹ حج کے تحت عازمین حج کیلئے خوش خبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر