
سرگودھا میں جرائم پیشہ عناصرسرگرم ہوگئے ہیں جبکہ پولیس اس میں خاموش تماشائی بن گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں خواتین سے پرس چھیننے والا گروہ سرگرم ہو گیا ہے گھر سے خریداری کے لئے جانیوالی خاتون سے دن دیہاڑے پرس چھین لیے جاتے ہیں۔
فاروق کالونی میں ہونیوالی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بول نیوز نے حاصل کر لی ہے، فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار ملزم کو بڑی مہارت سے خاتون سے پرس چھینتے دیکھا جا سکتا ہے۔
متاثرہ خاتون نے بتایا ہے کہ پرس میں ہزاروں روپے نقدی‘ انگوٹھی‘اے ٹی ایم کارڈ اور موبائل موجود تھا۔
ذرائع کے مطابق تھانہ ساجد شہید پولیس میں خاتون کی درخواست پر کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
اس ضمن مین ایس ایچ او ظہیر وڑائچ کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے جلد ملزم کو گرفتار کر لیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News