Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان میں جاری خونریزی کا نقصان صرف افغانستان تک محدود نہیں رہے گا، اسفندیارولی خان

Now Reading:

افغانستان میں جاری خونریزی کا نقصان صرف افغانستان تک محدود نہیں رہے گا، اسفندیارولی خان

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان  نے کہا ہے کہ افغانستان میں جاری خونریزی کا نقصان صرف افغانستان تک محدود نہیں رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدراسفندیارولی خان  نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز نے کردار ادا نہ کیا تو خونریزی میں مزید اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز بے گناہ افراد کو جس طرح قتل کیا گیا وہ دراصل امن دشمن عوامل کی افغان امن عمل کے خلاف سازش ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی افغان حکومت کے ساتھ کھڑی ہے کیونکہ وہ افغانستان کے نمائندے ہیں۔

اسفندیارولی خان  نے یہ بھی کہا کہ بین الافغان مذاکرات سے پہلے جنگ بندی ضروری ہے کیونکہ اگر خونریزی نہیں رکے گی تو امن کیسے قائم ہوگا۔

Advertisement

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کلیدی اور سہولت کار کا کردار ادا کرنا ہوگا ، اب بھی اگر امن کو موقع نہیں دیا گیا تو تباہی سے پورا خطہ نہیں بچ سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنی خارجہ پالیسی پر بھی نظرثانی کرنی ہوگی اورامن کا ساتھ دینا ہوگا۔

اسفندیارولی خان  نے یہ بھی کہا کہ پارلیمانی قرارداد کے مطابق ہم افغان اونڈ، افغان لِڈ مذاکراتی عمل کے ساتھ ہیں، پاکستان کو بھی اس کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ نئے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کو ابھی اپنی پالیسی واضح کرنی ہوگی کیونکہ جنگ چھڑ گئی تو گھر کسی کا نہیں بچے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی انخلاء کے اعلان کے بعد حملوں میں اضافہ تشویشناک ہے، اے این پی افغانستان کو کسی متشدد فریق کے حوالے کرنے کے خلاف ہے۔

اسفندیارولی خان  نے یہ بھی کہا کہ اس بار اگر امن کا ساتھ نہیں دیا گیا تو جو نقصان ہم پہلے اٹھاچکے ہیں اس سے کئی گنا زیادہ نقصان ہوگا۔

Advertisement

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے مزید کہا کہ جن ممالک کا کردار بن سکتا ہے وہ امن کیلئے اپنی تاریخی ذمہ داری پوری کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر