
اسٹیٹ بینک آف پاکستان
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم جولائی 2021ء کو نئے مالی سال کے موقع پر بینک تعطیل کا اعلان کردیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یکم جولائی’بینک تعطیل‘ کے موقع پر تمام بینکس کی برانچز بند رہیں گی جبکہ سرکاری وصولیوں/ڈیوٹیوں/ٹیکسوں کی وصولی میں سہولت دینے کے لیے برانچیں30جون2021ء کو کھلی رہیں گی۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک کے فیلڈ دفاتر اور نیشنل بینک آف پاکستان کی مجاز برانچیں 30جون2021ء (بدھ) کو شام 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بینک برانچز نفٹ کی جانب سے حکومتی لین دین کی خصوصی کلیئرنگ میں سہولت دینے کے لیے ضروری ہے۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ نفٹ کی جانب سے اسی دن شام 8 بجے خصوصی کلیئرنگ کا اہتمام کیا گیا ہے، تمام بینکوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ30 جون2021ء (بدھ) کو اپنی متعلقہ شاخیں اس وقت تک کھلی رکھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News