 
                                                                              معروف ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے صارفین کیلیے نیا فیچر متعارف کروادیا ہے۔

یاد رہے کہ واٹس ایپ صارفین کی سہولت کے لیے اپنی ایپ میں نت نئی تبدیلیاں کرتا رہتا ہے۔
لیکن واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کروائے جانے والے اس نئے فیچر کا استعمال وقت کی کمی میں کیا جائے گا۔
وائس نوٹس کا استعمال کرتے ہوئے پیغامات بھیجے جاتے ہیں لیکن کبھی مسیج اتنا لمبا ہوجاتا ہے کہ بھیجے جانے والا وائس نوٹ سیکنڈز کے بجائے منٹوں میں تبدیل ہوجاتا ہے۔
لیکن واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کروائے جانے والے اس نئے فیچر کے بعد اب آپ اس لمبے وائس نوٹ کو بھی جلدی سن سکیں گے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے وائس نوٹ کی رفتار میں تبدیلی کردی گئی ہے۔
یعنی1x، 1.5x اور 2x اب صارف کے وائس نوٹ کے آگے مینشن ہوگا، جس سے آپ جس رفتار میں چاہیں پیغام بھیجنے والے کی آواز سن سکیں گے۔
لیکن واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر 2.21.100 ورژن استعمال کرنے والوں کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 