
پاکستانی فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ آمنہ الیاس نے بھی عالمی وباء کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے کورونا ویکسین لگوالی ہے۔
سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر پاکستانی اداکارہ نے کورونا ویکسین لگواتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ’میری کورونا ویکسینیشن ہوگئی ہے۔
آمنہ الیاس نے اپنے مداحوں سے ویکسین لگوانے کی درخواست کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’برائے کرم آپ اپنی ویکسینیشن کروائیں۔‘
معروف اداکارہ آمنہ الیاس نے مزید لکھا کہ جتنی جلدی آپ کورونا ویکسین لگوائیں گے ،ہماری زندگی معمول پر آجائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News