Advertisement
Advertisement
Advertisement

بین الاقوامی کمپنیوں کا پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے اعتماد بحال ہوا ہے، وزیراعظم

Now Reading:

بین الاقوامی کمپنیوں کا پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے اعتماد بحال ہوا ہے، وزیراعظم
وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی کمپنیوں کا پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے اعتماد بحال ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے کوکا کولا آئسیک کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں وفد نے وزیراعظم کو کوکا کولا کمپنی کی جانب سے پاکستان میں کی گئی سرمایہ کاری پر بریفنگ دی۔

  سرکاری اعلامیہ کے مطابق وفد نے وزیراعظم کو کمپنی کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور مستقبل کی منصوبہ بندی سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ انھیں خیبر پختونخوا میں اپنے آئندہ بیوریج پلانٹ کے منصوبے سے بھی آگاہ کیا۔

ملاقات میں وفد نے وزیراعظم کو کوکا کولا آئسیک کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی بدولت سماجی و معاشی اثرات پر مرتب کردہ رپورٹ بھی پیش کی۔

کوکا کولا آئسیک کے وفد نے حکومت پاکستان کی جانب سے کمپنی کو سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرنے پر وزیر اعظم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

Advertisement

اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے وفد نے وزیراعظم کو بتایا کہ نئے پلانٹ کی بدولت مقامی آبادی کیلئے ملازمت کے بلاواسطہ اور بالواسطہ مواقع پیدا ہوں گے اور اس منصوبے کا سنگ بنیاد عنقریب رکھا جائے گا۔

وفد نے مزید کہا کہ ذیلی صنعتوں کے لئے منافع کے امکانات پیدا ہوں گے اور حکومت پاکستان کے محصولات میں اضافہ ہوگا۔

ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے کوکا کولا آئسیک کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی  جبکہ وزیراعظم نے ضلع خیبر پختونخوا میں کمپنی کی جانب سے مجوزہ سرمایہ کاری کو بھی سراہا۔

عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی بدولت عالمی سرمایہ کار کمپنیوں کا پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اعتماد بحال ہوا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مختلف شعبوں میں منافع بخش سرمایہ کاری کے نتیجے میں معاشی ترقی اور روزگار کے بھرپور امکانات روشن ہو رہے ہیں۔

ملاقات میں پاکستان میں ترکی کے سفیر احسان مصطفیٰ یردکل، وزیر صنعت خسرو بختیار اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے شرکت کی جبکہ وفد میں جنرل مینیجر کوکا کولا آئسیک پاکستان ، کوکا کولا پاکستان کے ڈائریکٹر اور کارپوریٹ مینیجرز شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر