Advertisement
Advertisement
Advertisement

موجودہ حکومت نا اہل اور نالائق ہے، احسن اقبال

Now Reading:

موجودہ حکومت نا اہل اور نالائق ہے، احسن اقبال
احسن اقبال

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نا اہل اور نالائق ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الف لیلی کی داستانوں کے علاوہ نیب کے پاس کوئی کیس نہیں ہے، نارووال سپورٹس سٹی کو انتقامی کارروائیوں سے کھنڈر میں تبدیل کر دیا گیا ہے، پاکستان کی ترقی کے منصوبے بنانے والوں کی کردار کشی کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت چوتھے سال بھی ناکامیوں کی ذمہ داری پچھلی حکومت پر ڈال رہی ہے، ہستے بستے پاکستان کو موجودہ حکومت نے تباہ کر دیا گیا ہے، پچھلے دس ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو شکست ہوئی تھی اب حکومت الیکشن کمیشن کو ناکارہ کرنا چاہتی ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا ہے کہ الیکڑانک ووٹنگ مشنیوں کے ذریعے اپنی مرضی کے نتایج حاصل کرنا چاہتے ہیں، وزیراطلاعات کے الیکشن کمیشن کو دھمکانے کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں، الیکشن کمیشن کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے، حکومت الیکشن کمیشن کو نیب بنانا چاہتی ہے

انھوں نے کہا ہے کہ ایف آئی اے ، اینٹی کرپشن سمیت تمام اداروں کو نیب کی طرح تابع دار بنانا چاہتی ہے، پارلیمنٹ ربڑ اسٹیمپ بن چکی ہے، بیوروکریسی میں من پسند تبادلے کئے جاتے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا ہے کہ بجٹ میں مہنگائی اور بے روزگاری کا کوئی حل پیش نہیں کیا گیا، گڈانی بندرگارہ پر زہریلا مادہ کی شپ آنا حکومت کی نااہلی ہے، حکومت ملک کو گنگال کر چکی ہے، موجودہ حکومت قومی سلامتی کا خطرہ بن چکی ہے، حکومت کا برسر اقتدار میں رہنا خطرے کی گھنٹی ہے، سرمایہ کار اپنا پیسہ باہر لیکر جا رہے ہیں ایسے میں ملک ترقی کیسے کرئے گا؟

احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایف بی آر کو نیب والے اختیارات دئیے جا رہے ہیں، پی ٹی آئی کا جہاز ڈوب رہا ہے، پرویز الہی اور پی ٹی آئی والوں کو پی ڈی ایم سے پیپلز پارٹی سے نکلنے کا نقصان  ہوا ہے، پی ٹی آئی اگلا الیکشن ہارنے کے ڈر سے الیکٹرانک مشین متعارف کروا رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت ہرمعاملے میں ناکام ہوچکی ہے،‏حکومت اپنی مرضی کے ترامیم لانا چاہتی ہے، وفاقی وزیر نے الیکشن کمیشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی ہے ، حکومت کے پاس 3 سال بعد بھی کہانیوں کے علاوہ کچھ نہیں ہے، حکومتی وزرامن پسند الیکشن اصلاحات لاناچاہتے ہیں جبکہ ضمنی الیکشن میں حکومت کو شکست ہوئی تھی۔

ن لیگ کے رہنما کا کہنا ہے کہ آج پھر نارووال سپورٹس سٹی کے جھوٹے مقدمہ میں پیش ہوا ہوں، آج پاکستانی قوم دیکھ چکی ہے کہ 3 سالوں کے باوجود کوئی ٹھوس کیس نہیں ملا، جہنوں نے قومی منصوبے کو نقصان پہنچایا وہ حکومت میں بیٹھے ہیں اور جنہوں نے قومی منصوبے بنائے وہ عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت ہر معاملے کو پچھلی حکومت پر ڈال دیتی ہے، یہ الیکٹرانک سسٹم میں چپ لگا کر آر ٹی ایس والا کام لینا چاہتے ہیں، میں وفاقی وزیر اطلاعات کے بیانات کی مزمت کرتا ہوں جنہوں نے الیکشن کمیشن کو دبانے کی کوشش کی ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو آزاد اور خود مختار ہونا چاہیے،حکومت نے قومی ادارے کو ایک ایک کر کے تباہ کر دیا ہے، ایک سال میں چار چار سیکرٹریز کو تبدیل کیا گیا ہے، بجٹ میں عوام کیلئے مہنگائی کے سوا کچھ اور نہیں پیش کیا گیا، گڈانی پر آنے والا شپ بھی کرپشن کی کہانی ہے، جس جہاز کو بنگلہ دیش اور بھارت نے آنے سے روک دیا اس حکومت نے پیسے لے کر جہاز کو گڈانی آنے دیا جہاز میں زہریلا مواد ہے جس سے لوگوں کو نقصان پہنچے گا۔

Advertisement

احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ احتساب کے عمل کو ٹی وی پر دیکھایا جائے تا کہ عوام کو پتہ چلے کہ کیسے بھونڈے مقدمات بنائے جا رہے ہیں، ہمیں تو خطرہ ہے کہ پاکستانی ایٹمی پروگرام کو گروی نہ رکھ دے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر