Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی تارکین وطن کے ساتھ تعاون اہمیت کا حامل ہے، شبلی فراز

Now Reading:

پاکستانی تارکین وطن کے ساتھ تعاون اہمیت کا حامل ہے، شبلی فراز

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستانی تارکین وطن کے ساتھ قریبی رابطہ اور تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ وہ ملک کی سماجی و معاشی ترقی میں بہت بڑا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے پاکستانی نثراد ماہرین کے ساتھ رابطہ بڑھانے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں شبلی فراز نے سلیکون ویلی کی معروف کمپنیوں کے پاکستانی نژاد ماہرین سے آن لائن ملاقات کی۔

[amazonad category=”Electronics”]

اس موقع پر سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سائنس و ٹیکنالوجی میں انسانی وسائل کی ترقی، زراعت اور ایکوا ایگریکلچر ، چپ ڈیزائننگ ، سائبر سیکوریٹی اور بیٹریز جیسے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

Advertisement

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے نوجوانوں کو ان ضروری صلاحیتوں سے آراستہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ کہ ڈگری حاصل کرنے کے باوجود پاکستانی نوجوانوں میں مناسب تربیت اور ہنر کا فقدان ہے، تربیت اور ہنر سے وہ مقامی اور بین الاقوامی سطح پر اچھی ملازمت حاصل کر سکتے ہیں۔

شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کے رابطوں سے پاکستانی تارکین وطن کی حقیقی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے میں بہت مدد ملے گی۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے مزید کہا کہ پاکستان سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے سلیکون ویلی اور دنیا کے دیگر حصوں سے تعلق رکھنے والے معروف پاکستانی نژاد ماہرین کے تجربوں سے استفادہ کر سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے نو منتخت عہدیداروں کو وزیر اعظم کی مبارکباد
اسپیکر قومی اسمبلی کا پریس گیلری سے موبائل فوٹیج بنانے کا نوٹس
تمباکو کی کھپت کم کرنے کے لئے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، ڈبلیو ایچ او تحقیق
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری
کسانوں کا جوش بتا رہا ہے کہ تحریک شروع ہو چکی ہے، امیر جماعت اسلامی
پنجاب میں 2 ہزار ایکڑ پر گارمنٹ سٹی کے قیام کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر