
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن نے اہم انکشاف کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ ودیا بالن نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کئی مرتبہ صنفی تعصب کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اداکارہ ودیا بالن نے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک واقعے کا تذکرہ کیا۔
ودیا بالن کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ کھانے کی میز پر مجھے سب نے تعجب کی نظر سے دیکھا اور پوچھا کہ تمہیں کھانا پکانا نہیں آتا؟
سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ نہیں مجھے اور میرے شوہر سدھارتھ کو کھانا بنانا نہیں آتا۔
اداکارہ نے اعتراف کیا کہ مجھے صنفی تعصب کا سامنا کرنا پڑا اور گھر آئے مہمانوں نے خاص طور پر مجھے کہا کہ تمہیں کھانا بنانا آنا چاہیے۔
ودیا بالن نے کہا کہ جنسی تفریق محض مرد حضرات کی طرف سے ہی نہیں بلکہ خواتین کی طرف سے بھی کی جاتی ہے۔
بھارتی اداکارہ نے بتایا کہ میری والدہ ہمیشہ مجھے کہتی رہیں کہ کھانا پکانا سیکھو لیکن میرا جواب یہ ہی ہوتا تھا کہ میں کیوں سیکھوں؟
انہوں نے بتایا بلکہ میں اپنی والدہ کو یہ کہا کرتی تھی کہ میں اتنے پیسے کماؤں گی کہ باورچی رکھ سکوں یا کسی ایسے شخص کے ساتھ شادی کروں گی جو کھانا پکانا جانتا ہو۔
واضح رہے کہ ودیا بالن کئی مرتبہ تنقید کی زد میں رہیں، اداکارہ کو ان کے وزن بڑھنے کی وجہ سے اکثر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News