Advertisement
Advertisement
Advertisement

سماجی،اقتصادی ترقی کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئےجائیں گے،آرمی چیف

Now Reading:

سماجی،اقتصادی ترقی کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئےجائیں گے،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سماجی،اقتصادی ترقی کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئےجائیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرز کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈرکوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے میں آرمی چیف کو سیکیورٹی صورتحال،پیشہ ورانہ تیاریوں اور پاک فوج کے صوبائی حکومت کے ساتھ سماجی واقتصادی ترقی کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو امن و استحکام کےاقدامات پر بریفنگ دی جبکہ آرمی چیف کو  پاک ایران،پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے عمل پر بھی بریفنگ د ی گئی۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ دورے میں آرمی چیف نے افسروں وجوانوں کی سنجیدہ کوششوں اور بلندعزم کو سراہا اور امن کیلئے صوبائی حکومت سے تعاون کی ہدایت بھی کی۔

Advertisement

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سماجی،اقتصادی ترقی کےفروغ کیلئے ہرممکن اقدامات کئےجائیں گے، پاک فوج دیرپاامن کیلئے تمام کوششیں کریگی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کو امن متاثر کرنےکی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اردن، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات، دفاعی و سلامتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر