
وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت کامیاب جوان پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پروگرام میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو مستفید ہونے کا موقع ملنا چاہئیے۔
اجلاس میں کامیاب جوان پروگرام کی فنڈنگ کے تنظیمی فریم ورک و دیگر امور پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کے دوران یہ بریفنگ بھی دی گئی کہ پروگرام کے تحت زراعت، کم لاگت گھروں اور چھوٹے کاروبار کے لئے قرضے دیئے جائیں گے۔
وزیرخزانہ نے ہدایت کی کہ بجٹ کو حصہ بنانے کے لئے جلد تجاویز کو حتمی شکل دی جائے۔
اس موقع پر عثمان ڈار ،ڈاکٹر وقار مسعود اور مختلف بینکوں کے سربراہان سمیت اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News