Advertisement
Advertisement
Advertisement

وہاج علی کی کامیابی کے پیچھے کس عورت کا ہاتھ؟ اداکار نے بتا دیا

Now Reading:

وہاج علی کی کامیابی کے پیچھے کس عورت کا ہاتھ؟ اداکار نے بتا دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار وہاج علی نے بتا دیا کہ ان کی کامیابی کے پیچھے آخر کس کا ہاتھ ہے۔

اداکار وہاج علی نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران بتایا ہے کہ وہ اپنی کامیابی کا سہرا اپنی اہلیہ کے سر باندھتے ہیں، اُن کی کامیابی کا راز اُن کی اہلیہ کا ہر مشکل وقت، ہر فیصلے میں ساتھ ہونا ہے۔

وہاج علی نے اپنی اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اگر آج وہ ایک اداکار ہیں تو اپنی اہلیہ کی وجہ سے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ وہ جب برے حالات سے نا امید ہو جاتے ہیں یا ہمت چھوڑ بیٹھتے ہیں تو اُن کی اہلیہ ہی اُن کی امید بندھاتی ہیں اور اُن کی دلجوئی کرتی ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ اُن کی اہلیہ برے حالات میں اُنہیں اچھے اور بہتر وقت کے آنے کا بتاتی ہیں اور حوصلہ دیتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ آج ایک کامیاب اداکار ہیں۔

وہاج علی نے مزید بتایا کہ اگر اُن کی اہلیہ اُن کا اتنا ساتھ نہ دیتی اور اُن کی زندگی میں اُن کا حوصلہ نہیں بنتی تو وہ آج کوئی اور کام کر رہے ہوتے۔

اداکار وہاج علی آج کل پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے ہر دوسرے ڈرامے میں اہم ترین کرداروں میں نظر آتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہانیہ عامر اقوامِ متحدہ ویمن پاکستان کی نیشنل گُڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر
29 سالہ اطالوی ماڈل پامیلا جینینی کو بوائے فرینڈ نے بے دردی سے قتل کردیا
سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان برف پگھلنے لگی؟ فالو کرنے کی خبریں وائرل
ہانیہ عامر مداحوں کے ہجوم میں گھِر گئیں، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر