
احسن اقبال تین روزہ دورہ پر چین روانہ
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عام آدمی روٹی، دودھ اور دوا لینے سے قاصر ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت 3 سال بعد بھی ن لیگ پر معاشی تباہی کا الزام لگارہی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نے کہا کہ حکومت معاشی، انتظامی اور خارجہ محاذ پر ناکام ہوچکی ہے، پی ٹی آئی حکومت اپنی نااہلی اور نالائقی کا بوجھ ن لیگ پر نہی ڈال سکتی۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ 3 سال بعد بھی حکومت، ن لیگ پر معاشی تباہی کا الزام لگا رہی ہے، ن لیگ کسی بھی چینل پر نجی بجلی گھروں پر مناظرے کو تیار ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ عام آدمی روٹی، دودھ اور دوا لینے سے قاصر ہے جبکہ بجلی ، گیس کے بلوں اور مہنگائی کے ہاتھوں لوگ پریشان ہیں۔
احسن اقبال کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کو مافیاز، عمران خان کے وزیر اور ایجنٹ لوٹ رہے ہیں، حکومت نے انتظامیہ کو لوٹنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ملکی معیشت واقعی بہتر ہوئی ہے تو وزیر خزانہ کو اقتصادیات کا نوبل انعام ملنا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News