Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام کے مسائل پر اپوزیشن ایک ہے ، یوسف گیلانی

Now Reading:

عوام کے مسائل پر اپوزیشن ایک ہے ، یوسف گیلانی
یوسف رضا گیلانی

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل پر اپوزیشن ایک ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے حادثات پر انکوائری اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتوں کو 100 روزہ پلان پر لازمی عمل کرنا چاہئیے۔

یوسف رضا گیلانی نے یہ بھی کہا کہ ہم نے اپنے 100 روزہ پلان پر عمل کیا ہے ،بجٹ ایک گورکھ دھندہ ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجٹ سے پہلے اور بعد میں منی بجٹ آتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہئیے۔

یوسف رضا گیلانی نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم کی وجہ سے اپوزیشن کمزور نہیں ہوئی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجٹ عوام دوست نہ ہوا تو بھرپور مخالفت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی سیکریٹریٹ بنا تو مسائل حل نہیں ہوسکیں گے۔

یوسف رضا گیلانی نے یہ بھی کہا کہ بجلی کے نرخوں میں 200 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے ایک مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئیے ،انکوائری کے لئے ایک وقت کا تعین ضروری ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے یہ بھی کہا کہ 3 سال بعد بھی حکومت سابقہ حکومتوں کو ذمہ ٹھہرا رہی ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین گروپ سے متعلق خبر نہیں مگروہ انصاف مانگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین سمیت تمام افراد کو انصاف ملنا چاہئیے۔

یوسف رضا گیلانی نے یہ بھی کہا کہ سیاسی انتقام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجلی کے نرخوں میں 200 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے اپوزیشن تقسیم نہیں ایک ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے یہ بھی کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہو گی۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ اب بھی ہمارے منصوبوں پرتختیاں لگ رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر