سعودی دارالحکومت ریاض میں کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی نیشنل کرکٹ چیمپیئن شپ میں سعودی عرب بھر کی چار سو کے قریب ٹیموں نے حصہ لیا تاہم فائنل کا ٹاکرا پنجاب گرین اور ارکان الیون کے درمیان ہوا۔
پنجاب الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اووروں میں 186 رنز اسکور کیا جبکہ ارکان الیون کے کھلاڑی جم کرنا کھیل سکے اور پندرہویں اوور میں 142 رنز بنا کر پوری ٹیم آوٹ ہوگئی۔
[amazonad category=”Auto”]
اختتاطی تقریب میں سعودی وزارت اسپورٹس کے اعلیٰ عہدیداروں سمیت سعودی عربین کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین پرنس سعود بن مشعال اور سعودی کرکٹ سینٹر کے سی ای او ندیم ندوی اور پاکستانی سفیر بلال اکبر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
پنجاب الیون نے ویننگ ٹرافی حاصل کر کے بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر سفیر پاکستان بلال اکبر اور ندیم ندوی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کرکٹ کے کھیل کا مستقبل روشن ہے اور جلد ہی انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News