Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیب کا تعلق صرف اورصرف ریاست پاکستان سے ہے، چیئرمین نیب

Now Reading:

نیب کا تعلق صرف اورصرف ریاست پاکستان سے ہے، چیئرمین نیب
چیئرمین نیب

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کاتعلق صرف اورصرف ریاست پاکستان سے ہے

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں نیب کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

[amazonad category=”Electronics”]

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاوید اقبال نے کہا کہ بد عنوانی ملکی ترقی کی راہ میں سب بڑی رکاوٹ ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نےکرپشن فری پاکستان کی منزل کاتعین کیا ہے، نیب کے اٹھائے گئے اقدامات کی وجہ سے بدعنوانی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز بن گیا ہے۔

Advertisement

جاوید اقبال نے یہ بھی کہا کہ نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت،گروپ یا فرد سے نہیں، نیب کا تعلق صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مزید کہا کہ نیب ملک اور قوم کی دولت لوٹنے والے بد عنوان عناصر کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پر عزم ہے۔

واضح رہے اس سے قبل چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا تھا کہ نیب کے پاس بد عنوان عناصر کے خلاف اربوں روپے کی منی لانڈرنگ،فیک بینک اکاؤنٹس، آمدن سے زائد اثاثے، اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے اور غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے ذریعے قوم کے اربوں روپے لوٹنے والوں کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

جاوید اقبال نے مزید کہا تھا کہ ملکی ترقی میں تاجر برادری کا کردار انتہائی اہم ہے، نیب کے کسی اقدام سے تاجر برادری کیلئے مشکلات پیدا نہیں ہوئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
سونے کی قیمت، مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد مستحکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر