
فیس بک کمپنی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ دو سال کے لئے معطل کردیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دونوں اکاؤنٹس کمپنی کے رولز کی خلاف ورزی کرنے پر معطل کیے ہیں۔
واضح رہے کہ جنوری میں فیس بک اور ٹویٹر نے ٹرمپ کے اکاؤنٹس امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں کیپیٹل ہل کی عمارت پر حملے کے بعد معطل کردیے تھے۔
ٹویٹر اور فیس بک نے کہا تھا کہ ٹرمپ نے اپنے حامی کو حملے پر اکسانے کے لئے اپنے سوشل اکاؤنٹس کا استعمال کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News