بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ایسا پاکستان بنانا چاہتےہیں جس میں عام آدمی کاخیال رکھا جائے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھو زرداری نے بےنظیربھٹوکی 68 ویں سالگرہ کی تقریب میں بیان دیتے ہوئےکہا کہ سندھ میں غربت میں کمی اور خیبرپختونخوامیں اضافہ ہوا ہے، ہم صوبوں سے نہیں غربت سےلڑرہے ہیں۔
انھوں نے عوام سے کہا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن بند پڑاہے،باقی صوبوں میں چل رہا ہے، مشکل حالات میں روزگارچھیناجارہا ہے، آپ کےحق پرڈاکا ڈالاجارہا ہے،وسائل نہیں دیئےجارہے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ نہ دے کر ظلم کیا جارہا ہے،کب تک برداشت کرینگے؟
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسٹیل ملز کو بند کرنے سے10 ہزار افراد بےروزگار ہوجائیں گے، ایف آئی اے سندھ کےافسران کوبےروزگارکیا جارہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ارسا نےناانصافی کی اور3 صوبوں کی بات نہیں مانی، این ایف سی ایوارڈ کےبجائےصرف بجٹ دیا جاتا ہے، پیپلزپارٹی نےناانصافی کیخلاف آوازاٹھائی ہے، ہم کب تک اس ظلم کوبرداشت کرتےرہیں گے؟
انھوں نے کہا ہے کہ پی ایس ڈی پی میں صرف ایک صوبےکونشانہ بنایا گیا ہے، پی ایس ڈی پی میں ایک صوبےکی اسکیموں کوہٹایا گیا ہے۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ کراچی کے لئے ٹریلین کے پیکج کاوعدہ کیا گیا تھا جوکہیں نظرنہیں آیا، ٹی پی لنک کھولنے پربلوچستان،کےپی نےتحفظات کااظہارکیا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ ایسا پاکستان نہ ہوجوعوام سےروٹی،کپڑااورمکان چھینے، ہم ایسا پاکستان چاہتےہیں جس میں ہرصوبےکےساتھ برابری کاسلوک کیاجائے، نئے پاکستان میں روٹی،کپڑااورمکان چھیناجارہا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پارلیمانی جمہوری نظام پرکچھ طاقتیں حملہ آورہیں، ہم نےآئین پاکستان کا دفاع کرنا ہے، غیرجمہوری قوتیں آج بھی پیپلزپارٹی کےخلاف ہیں لیکن ہم بےنظیربھٹوکے مشن کومکمل کرنےکی کوشش کررہےہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ شہید بی بی کےمنشورکوزندہ رکھنےوالوں کوسلام پیش کرتا ہوں جو کم وسائل کے باوجود بے نظیر کے منشور کو آگے لےکرجارہے ہیں، ہمیں بے نظیربھٹو کا پیغام عوام تک پہنچانا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News