
حلیم عادل شیخ
حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ کے بچوں سے تعلیم چھین کر انہیں نشے کا عادی بنا دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام پر نشہ کرتے ہوئے بچوں کی ویڈیو شئیر کی اور اسکا ذمہ دار سندھ حکومت کو ٹھرادیا۔
انھوں نے پیغام میں لکھا کہ یہ پی پی کی حکومت ہے جہاں روٹی کپڑا مکان تو نہیں پر مین پوری، گٹکا، پان ،چھالیہ، ماوا ،چرس ہر گلی میں موجود ہے۔
حلیم عادل شیخ نے مزید لکھا کہ سندھ بھر میں منشیات کا کاروبار عروج پر ہے، سندھ حکومت اور پولیس منشیات فروشوں کی سرپرستی کررہی ہے۔
Advertisementمنشیات کے خلاف آج ہماری حیدرآباد میں ریلی تھی لیکن اچانک اسی راستے اور ٹائم پر پی پی نے احتجاج کی کال دی، اس سے اندازہ ہوسکتا کہ منشیات فروش اور ان کے سرپرست کون ہیں، سندھ کے نوجوان اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کرنا سیکھیں، پی پی کا سیاہ دھبا سندھ سے ہٹاکر سندھ کو خوشحال بنائیں گے https://t.co/DE1DWlsvHO
— Haleem Adil Sheikh (@HaleemAdil) June 13, 2021
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News