
پاکستان ریلوے کا ٹرین آپریشن متاثرہو گیا جس کے باعث ٹرین گھنٹوں تاخیر سے روانہ ہو رہی ہے۔
تفصیلات ک مطابق پاکستان ایکسپریس ایک بجے کے بجائے 2 بج کر 15 منٹ پر ، پاک بزنس ایکسپریس 4 بجے کے بجائے شام 5 بج کر 15 پر روانہ کی گئی۔
کراچی ایکسپریس ساڑھے 4 بجے کے بجائے رات 8 بج کر 15 منٹ پر اور شاہ حسین ایکسپریس شام ساڑھے 7 بجے کے بجائے رات 9 بج کر 15 منٹ پر روانہ ہو گی۔
ترجمان پاکستان ریلوے نے کہا کہ بقیہ تمام گاڑیاں اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوں گی۔
ترجمان پاکستان ریلوے نے کہا کہ ٹرینوں میں تاخیر اور مسافروں کو تکلیف کے لیئے معذرت خواہ ہیں اور ٹرینوں کی تاخیر کا مسئلہ آج رات تک حل ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News