Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلزپارٹی عوام کا پیسہ اپنی ذات پر خرچ کررہی ہے، خرم شیر زمان

Now Reading:

پیپلزپارٹی عوام کا پیسہ اپنی ذات پر خرچ کررہی ہے، خرم شیر زمان
خرم شیر زمان

پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عوام کا پیسہ اپنی ذات پر خرچ کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے اپنے بیان میں کہا کہ کراچی میگا سٹی میں ٹرانسپورٹ کی ابتر صورتحال کی ذمہ دار پی پی ہے۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر نے کہا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کے معاملے پر پیپلز پارٹی کو سنگ دل کہا جائے یا ضدی حکمران، سندھ حکومت کے ٹرانسپورٹ کے منصوبوں کی مدت شاید 50 سال ہے۔

خرم شیر زمان نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت نے ٹرانسپورٹ کا بجٹ 17 ارب مختص کیا جس میں 7 کروڑ خرچ ہوئے۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی بسیں شہریوں کیلئے خواب بن گئیں ہیں، پیپلزپارٹی نے شہریوں کو نجی ٹرانسپورٹرز کے رحم و کرم پر چھوڑا ہوا ہے۔

Advertisement

خرم شیر زمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی عوام کا پیسہ اپنی ذات پر خرچ کررہی ہے، اٹھارویں ترمیم سے سب سے زیادہ کراچی کے شہریوں کو نقصان پہنچا ہے۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ محروم عوام رکشوں اور ٹیکسیوں کے منہ مانگے دام بھرنے پر مجبور ہیں، ٹرانسپورٹ کا مسئلہ صوبائی حکومت نے کبھی اپنی ترجیحات میں شامل نہیں کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر