 
                                                                              آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ کی تیاریوں کا کام حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔
اس ضمن میں وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کی معاشی ماہرین اور حکومتی رہنماؤں سے ملاقاتیں جاری ہیں۔
بجٹ میں نوجوانوں کیلئے خطیررقم مختص کئے جانے پر مشاورت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین اور سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے ایک اور ملاقات کی ہے ،ملاقات میں کامیاب جوان پروگرام کیلئے 100 ارب روپے کی رقم مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور 100 ارب روپے رواں سال مائیکرو بزنس کیلئے تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ 2030 تک کے اہداف آئندہ مالی سال میں ہی حاصل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے اور رقم کی تقسیم کیلئے 4 مختلف کیٹیگریز طے کر دیے گئے ہیں ہے۔
ملاقات میں حکومت سے بجٹ کے لئے 1 لاکھ سے 5 کروڑ روپے حاصل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ملاقات میں شوکت ترین نے کہا ہے کہ نوجوانوں میں رقم کی تقسیم کا عمل بلا تعطل جاری رکھنا ہو گا، کامیاب جوان پروگرام فلیگ شپ منصوبہ نوجوانوں کی توقعات پر پورا اترے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ چھوٹے اور مائیکرو بزنس کیلئے رقم کی تعداد بڑھا رہے ہیں اور کامیاب جوان پروگرام کے بینر تلے کامیاب کسان اور کامیاب کاروبار پروگرام بھی شروع ہوگا۔
دوسری جانب ملاقات میں عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام میں 10 ارب روپے کی تقسیم کا پہلا ہدف حاصل کر لیا گیا ہے اور 100 ارب روپے کی تقسیم کا عمل پہلے سے تیز کیا جائیگا۔
سربراہ کامیاب جوان پوگرام نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں پر شکر گزار ہوں، وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو اوپر اٹھانے کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت کی ہے اور وہ اپنے نوجوانوں کے لئے براہ راست سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 