
گزشتہ روز لنڈی کوتل میں خیبر سدوخیل پاک افغان شاہراہ پر دو موٹر کارز کے درمیان تصادم کا حادثہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں۔
جاں بحق ہونے والوں میں ماں ، دو بیٹے اور بہن شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیش آنے والے حادثے میں زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News