Advertisement
Advertisement
Advertisement

جعلی حکومت گندم کے جعلی اعداد و شمار بتا کر قوم کو گمراہ کررہی ہے,اسماعیل راہو

Now Reading:

جعلی حکومت گندم کے جعلی اعداد و شمار بتا کر قوم کو گمراہ کررہی ہے,اسماعیل راہو

اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ جعلی حکومت گندم کے جعلی اعداد شمار بتا کر قوم کو گمراہ کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر زراعت اسماعیل راہو نے اپنے جاری کردہ بیان میں سندھ حکومت کو وفاق کےگندم سے متعلق اعداد شمار کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے زرعی شعبے کی ترقی کے دعوے جھوٹ کا پلندہ ہے۔

اسماعیل راہونے سوال پوچھتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پنجاب میں گزشتہ سال سے 15 لاکھ ٹن گندم زائد پیدا ہوئی ہے تو آٹا مہنگا کیوں ہوا؟، اگر ملک میں گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہےتو17 جون کو ای سی سی نے30لاکھ ٹن گندم امپورٹ کی اجازت کیوں دی؟

ان کا کہنا ہے کہ حکومتی رکارڈ پیداوار کا اعلان کیا گیا تواقتصادی رابطہ کمیٹی ہی کھول دی، بتایاجائےکہ کس کوفائدہ پہنچا نے کیلئے باہر سے گندم منگوائی جارہی ہے۔

وزیر زراعت برائے سندھ نے حکومت سے سوال کیا کہ وفاق نے پنجاب کے کاشتکاروں سے زبردستی 1800 میں گندم خریدی اور اب 22 سو سے زائد فی من کےحصاب سے منگوارہی ہے یہ فائدہ ملکی کاشتکار کو کیوں نہ دیا گیا؟ نہ آٹا سستا ہوا اور نہ گندم کی درآمد بند ہوئی تو رکارڈ پیدوار کہاں گئی؟

Advertisement

ان کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی حکومت جان بوجھ کر ملک میں گندم بحران پیدا کرکے باہرسےمنگواکراے ٹی ایمز مافیہ کو فائدہ پہنچا رہی ہے، نالائق حکمرانوں نے  اپنی غلط پالیسیوں سے انڈسٹری کے ساتھ ساتھ اس ملک کےکسانوں کابھی دیوالیہ نکال دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر