پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سونیا حسین نے مشہور پاکستانی ڈرامہ نگارخلیل الرحمٰن قمرکو اہم مشورہ دے دیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ سونیا حسین نے ایک نجی شو میں شرکت کی جہاں اداکارہ نے خلیل الرحمٰن کو مشورہ دیا کہ وہ کسی بھی حوالے سےآن ایئر بات کرتے ہوئےاپنے ذاتی خیالات کا کھل کر اظہار کرنے کے بجائے ذمہ داری سے بات کریں تو بہتر رہے گا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
سونیا حسین کا کہنا ہے کہ خلیل الرحمٰن کو عورتوں کے حقوق کے بارے میں پڑھنے کی ضرورت ہے کیونکہ کہ عورتوں کےحقوق بھی اتنے ہی ہیں جتنے وہ مردوں کےحقوق لکھتے ہیں۔
[amazonad category=”Auto”]
پروگرام کے میزبان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سونیا حسین نے کہا کہ خلیل الرحمٰن کا عورتوں کے بارے میں بات کرنے کا طریقہ بہت غلط ہے۔
دوسری جانب اداکارہ نے کہا کہ خلیل الرحمٰن ایک اچھے رائٹر ہیں لیکن وہ ایسے انسان کےبارے میں بات نہیں کرنا چاہتی جو اپنے الفاظ کے ساتھ سچا نہ ہو۔
خلیل الرحمٰن کی طرف سے ڈرامے کی آفر ملنے کے بارے میں کہا کہ یہ تو وہی بتائیں گے کہ انہوں نے کتنی بار آفر کی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ خلیل الرحمٰن رائٹر ہیں اور ان کے پاس ڈرامے کی کاسٹنگ کی بارے میں فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگرخلیل الرحمٰن انہیں مسترد کر بھی دیں تو انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
