
چاول ہر گھر میں ہی پسند کیے جاتے ہیں ،چالوں کو پکانے سے پہلے اسے بگھونے کی صورت میں حاصل ہونے والے پانی کے حیرت انگیز فوائد ہیں اگر آپ جان لیں تو اسے پھینکنے کے بجائے اپنی خوبصورتی کو بڑھانے کے لئے اس کا استعمال شروع کر دیں گے۔
ماہرین کے مطابق چالوں کا پانی ایک وائٹننگ ایجنٹ کا کردار ادا کرتا ہے، بہت ساری کاسمیٹک کمپنیز نے بھی یہ دعویٰ کرنا شروع کر دیا ہے کہ اُن کے شیمپو اور کریم میں چاولوں کا پانی استعمال کیا جاتا ہے۔
چاولوں کا پانی بطور شیمپو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، اس میں موجود آئرن، زنک اور وٹامن بی کمپلیکس بالوں کی افزائش میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اگر چاولوں کے پانی سے بالوں کو دھویا جائے تو بال جَلد ہی گرنا بند ہو جاتے ہیں۔
بیوٹیشن اور کاسمیٹکس ماہرین کی جانب سے چاولوں کے پانی کو خوبصورتی میں اضافے کے لئے اہم ترین جز قرار دیا جاتا ہے، چاولوں کے پاؤڈر کو شہد میں ملا کر بہترین وائٹننگ اسکرب بھی بنایا جاسکتا ہے۔
گرمیوں کے آتے ہی جلد پر اضافی تیل آنے کے سبب سب سے پہلے چہرے پر دانے اور اس کے نتیجے میں داغ دھبے بننا شروع ہوتے ہیں جو کہ نہایت ناگوار دکھتے ہیں یہ ایکنی اور کیل مہاسے ہارمونز میں خرابی کی وجہ سے بھی ہوتے ہیں مگر جِلد کی صفائی سے ان میں خاطر خوا ہ کمی لائی جا سکتی ہے۔
چاولوں کا پانی کیل مہاسوں کے خاتمے کے لئے ایک قُدرتی دوا ہے ،چہرے پر چاولوں کے پانی کے استعمال کے لئے اسے پہلے فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کر لیں اور پھر روئی کی مدد سے دانوں پر لگائیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News