
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جوہر ٹاؤن دھماکے کے ذمے دار جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں انہوں نے جوہر ٹاؤن دھماکے کی مذمت کی ہے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ٹیلی فون کرکے دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئےدعا کی۔
سردارعثمان بزدار نے کہا کہ زخمیوں کی مکمل دیکھ بھال اور بہترین علاج معالجہ کیا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے، دھماکے کے ذمے دار جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News