صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب تھیلیسیمیاء پروینشن پراجیکٹ دنیا کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے پنجاب تھیلیسیمیاء اینڈ ادرجنیٹک ڈس آرڈرز پروینشن اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے قیام کی منظوری دے دی ہے، یہ منظوری فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی گئی۔
اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹرآصف طفیل، وائس چانسلر پروفسیر ڈاکٹر عامر زمان خان، ڈاکٹر شیریں، رجسٹرار و دیگرسینڈیکیٹ اراکین نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق رجسٹرار فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی نے سینڈیکیٹ اجلاس کے ایجنڈا کے مندرجات پیش کیے، سینڈیکیٹ اجلاس میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے ایڈہاک اورکنٹریکٹ ملازمین کے حوالہ سے قانونی معاملات پر غورکیا گیا، سینڈیکیٹ اجلاس میں اسسٹنٹ پروگرامر کی اسامی کے انٹرویز کیلئے سلیکشن بورڈ کی منظوری دے دی گئی۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب تھیلیسیمیاء اینڈ ادرجنیٹک ڈس آرڈرز پروینشن اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے قیام میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں مختلف جنیاتی امراض کے ٹیسٹوں کی سہولت موجود ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کے ویژن کے مطابق پنجاب تھیلیسیمیاء اینڈ ادرجنیٹک ڈس آرڈرز پروینشن اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔
یاسمین راشد نے مزید کہا کہ پنجاب میں تھیلیسیمیاء اورمختلف جنیاتی امراض کے شکاربچوں کے بہترعلاج کو یقینی بنانے کیلئے الگ خصوصی ادارہ بنانے کی اشد ضرورت تھی۔
انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ پنجاب تھیلیسیمیاء پروینشن پراجیکٹ کو ادارے کی شکل دے کر معصوم بچوں کوعلاج کی بہترسہولیات فراہم کی جائیں گی، تھیلیسیمیاء کا شکار بچوں کو خصوصی توجہ دے کر ان کی زندگی بچائی جاسکتی ہے، پنجاب تھیلیسیمیاء اینڈ ادرجنیٹک ڈس آرڈرز پروینشن اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں جنیاتی امراض سے متعلق ریسرچ بھی کی جائے گی۔
ڈاکٹریاسمین کا کہنا یہ بھی ہے کہ پنجاب میں تھیلیسیمیاء کی بیماری کی تشخیص قبل از پیدائش کی سہولیت موجود ہے، پنجاب میں تھیلیسیمیاء پراجیکٹ کے ذریعے جنیٹک کونسلنگ اورکیرئیرسکریننگ کی جاتی ہے، پاکستان میں لاکھوں بچے مورثی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا یہ بھی ہے کہ پنجاب تھیلیسیمیاء اینڈ ادرجنیٹک ڈس آرڈرز پروینشن اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں جدید تربیت کویقینی بنایا جائے گا، حکومت تھیلیسیمیاء کے ساتھ دیگر ذہنی امراض میں مبتلا مریضوں کے بہترعلاج کیلئے کوشاں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News