
کینیڈا نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے بھارت پر سفری پابندیوں میں مزید توسیع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈا نے بھارت پر سفری پابندیوں میں توسیع کردی، پابندی کا اطلاق 31 جولائی تک ہوگا۔
بھارتی حکومت نے ایئرانڈیا سمیت دیگرایئرلاینز کی براہ راست پروازوں کی درخواست کی تھی، کینیڈین حکومت نے بھارت کی براہ راست پروازوں کی درخواست مسترد کردی۔
ایوی ایشن ماہرین کا کہنا ہے کہ کینیڈا کی جانب سے پی آئی اے کو پروازوں کی اجازت مل گئی، یہ پاکستان کی کورونا وائرس سے لڑنے کی کامیاب پالیسی کا مظہر ہے۔
یاد رہے کہ کورونا وائرس کے کیسز کے پیش نظر کینیڈا نے پاکستان، بھارت سمیت دنیا کے کئی ممالک پر کینیڈا کے سفر کی پابندیاں عائد کر رکھی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News