Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب کا بجٹ بھی وفاق سے کچھ مختلف نہیں ہوگا، عظمیٰ بخاری

Now Reading:

پنجاب کا بجٹ بھی وفاق سے کچھ مختلف نہیں ہوگا، عظمیٰ بخاری
عظمی بخاری

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کا بجٹ بھی وفاق سے کچھ مختلف نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عثمان بزدار بجٹ پاس کرانے کے لئے اب لوٹوں اور بلیک میلرز کا سہارا لیں گے۔

مسلم لیگ(ن) کی ترجمان نے کہا کہ عمران خان کا بجٹ سرمایہ داروں اور عثمان بزدار کا بجٹ سہولت کاروں کے لئے ہے، پنجاب کا بجٹ بھی وفاق سے کچھ مختلف نہیں ہوگا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ متعدد مرتبہ کہا جاچکا ہے ان لوٹوں سے ہمارا کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے، یہ لوٹے نہ گھر کے ہیں نہ گھاٹ کے، سب لوٹے اور بلیک میلرز عمران خان کو مبارک ہوں۔

مسلم لیگ(ن) کی ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کل تک جہانگیرترین کو بلیک میلر کہنے والے آج ان کے اعزاز میں عشائیے دے رہے ہیں۔

Advertisement

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بزدار صاحب جس طرح تین سال جعلسازی سے پنجاب اسمبلی سے قانون سازی کی اسی طرح جعلسازی سے بجٹ پاس کرالیں۔

عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ تین سال سے پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹیاں غیر فعال ہیں، اپوزیشن نے پنجاب کی تمام اسٹینڈنگ کمیٹیوں سے استعفے دیئے ہیں، ہمارے استعفے تو آج بھی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ٹیبل پر پڑے ہیں۔

مسلم لیگ(ن) کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے تک کسی اسٹینڈنگ کمیٹی کا حصہ نہیں بنیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر