کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔
شدید گرمی کے موسم میں بھی رات کے 3 بجے تک شہر کے مختلف علاقوں میں بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملیر، کورنگی ، ملت ٹاؤن ، باغ کورنگی ، لیاری ، لانڈھی ، شاہ فیصل ، ناظم آباد ، صدر، گلستان جوہر، گلشن اقبال ، اورنگی ٹاؤن اور کورنگی کے سیکٹر 30 ، 31 اے ، بی سمیت مختلف علاقوں میں رات 12 بجے سے بجلی کی سپلائی معطل ہے۔
کورنگی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے سے تجاوز کرگیا ہے۔
واضح رہے کہ بدترین لوڈ شیڈنگ کے ستائے صارفین نے وفاقی اور حکومت سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر لیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News