
خانہ کعبہ کے غلاف مبارک کو نیچے سے تین میٹر تک اوپر کرنے کا روپرور عمل آج کیا جائے گا۔
انتظامیہ مسجد الحرام کے مطابق خانہ کعبہ کا نیچے سے تین میٹر والے اس حصے پر جہاں سے غلاف اوپر اٹھایا جائے گا وہاں سفید کاٹن کا ایک کپڑا لگایا جائے گا اور یہ تقریبا 2 میٹر چوڑا ہوگا۔
غلاف کعبہ کو سال میں 2 بار بلند کرنے کا عمل برسوں سے جاری ہے ، اور یہ ایک طرح سے روایت کا حصہ بن چکا ہے اسی لیے اس پر ہربرس یہ عمل کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ غلاف کعبہ کو بلند کرنے کے لیے مخصوص ٹیمیں بھی ہیں جن میں 50 سے زائد ماہرین اس کام کو انجام دیتے ہیں جبکہ اس عمل کے لیے خصوصی سیڑھی بھی مختص ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News