 
                                                                              قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کیا ہے کہ انگلینڈ سیریز جیت کر ورلڈکپ کوالیفائی کیلئے اچھا آغاز ہدف ہے۔
پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز جیت کر ورلڈکپ کوالیفائی کے لیے اچھا آغاز کرنے کو اولین ہدف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مڈل آرڈر میں جو کچھ مشکلات کا سامنا تھا، امید ہے کہ اس سیریز میں پہلے کی طرح مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
[amazonad category=”Electronics”]
بابر اعظم نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ زیادہ نہیں ہورہی لیکن اس کے باوجود جوش وخروش اور جذبے میں کمی نہیں آئی، جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں عمدہ پرفارمنس کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا کمبی نیشن کافی اچھا بنا ہوا ہے، تمام لڑکے اچھا کھیل پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔ مختلف کنڈیشنز میں پرفارم کرنا ہمیشہ چیلنج ہوتاہے، میزبان ٹیم ون ڈے کی بہترین ٹیم ہے، اس کے خلاف جب بھی میچ ہواہم نے اچھی فائٹ کی ہے، ان کی ٹیم میں بٹلر، اسٹوکس، جویروٹ ، مورگن جیسے بہترین کھلاڑی ہیں، ورلڈکپ میں انگلینڈ کو کافی ٹف ٹائم دیا ہے، اس بار بھی یہ ہی کوشش ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 