Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں بیٹھ کر سندھ کو تقسیم کرنے کی بات شرمناک ہے،اویس قادرشاہ

Now Reading:

کراچی میں بیٹھ کر سندھ کو تقسیم کرنے کی بات شرمناک ہے،اویس قادرشاہ
اویس قادر شاہ

پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں بیٹھ کر سندھ کو تقسیم کرنے کی بات شرمناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر اویس قادر شاہ نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ عوام کے لئے بہترفیصلے کا مینڈیٹ رکھتی ہے اور کرتی ہے۔

اویس قادر شاہ نے کہا کہ ملک میں اس وقت کس کو کہاں سے ڈکٹیشن مل رہی ہے وہ سب جانتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ سندھ کے عوام نے مینڈیٹ جمہوری لیڈرشپ کو دیا، سندھ کے عوام آپ اور آپکے پالیسی میکرز کو بہت اچھے سے جانتے ہیں۔

اویس قادر شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کا پیسہ پورے ملک پر خرچ ہوتا ہے صرف این آئی سی وی ڈی ہی جاکر دیکھیں۔

Advertisement

پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر اویس قادر شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں بیٹھ کر سندھ کو تقسیم کرنے کی بات شرمناک ہے۔ آپ ہیں ہی غیر جمہوری ، آپ کچھ اچھا نہ کر سکتے ہیں اور نہ بول سکتے ہیں لہذا خاموش رہا کریں۔

واضح رہے اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے پریس کا نفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم چاہتے ہیں ایسا انتخاب ہوجس میں کسی کواعتراض نہ ہو، سندھ حکومت چاہتی ہے وفاق پیسہ براہ راست انہیں دے لیکن اگر سندھ کوپیسہ دیا تو لاڑکانہ ، گھوٹکی کے بجائے پیرس ، دبئی ، لندن میں لگے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ بے اختیار ہیں، اہم فیصلے وزیراعلیٰ ہاؤس نہیں، بلاول ہاؤس میں ہوتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر