کورونا وائرس کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایس او پی کا نیا حکم نامہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایس او پی کا نیا حکم نامہ جاری کردیا جس کے تحت کیٹیگری سی میں شامل ممالک پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق بھارت، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، سری لنکا، جنوبی آفریقہ سمیت 26 ملکوں کو کیٹیگری سی میں رکھا گیا ہے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کیٹگری سی سے صرف پاکستانی شہریت رکھنے والے مسافروں کو پاکستان آنے کی اجازت ہوگی اور کیٹگری سی سے آنے والے پاکستانیوں کو فلائٹ سے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ایئرپورٹس پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ بھی کیا جائے گا اور سی اے اے کی نئی ٹریول ایڈوائزری 15 جولائی تک قبل عمل ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
