Advertisement
Advertisement
Advertisement

پہلی بار زندگی میں واک آؤٹ کیا، فیاض الحسن چوہان

Now Reading:

پہلی بار زندگی میں واک آؤٹ کیا، فیاض الحسن چوہان

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے  کہ پہلی بار زندگی میں واک آؤٹ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اسمبلی کا واک آؤٹ کرکے باہر آ گیا ہوں۔ اپنی سیاسی زندگی میں پہلی مرتبہ اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ کیا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے واک آؤٹ کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے حسن مرتضیٰ نے پی ٹی آئی پر غلط تنقید کی، مطالبہ کرتا ہوں کہ یہ اس پر معافی مانگیں۔

وزیر جیل خانہ جات پنجاب نے کہا کہ افسوس ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے میرے نکتے پر بھی توجہ نہیں دی۔ ن لیگی رہنما شیخ روحیل اصغر صاحب کا بیان بھی قابل مذمت ہے، گالی دینا پنجاب کے کلچر کا نام نہیں ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کیا اور اسی رات معافی مانگی۔

Advertisement

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ شیخ روحیل اصغر آج تک اپنے اقدام پر ڈھٹائی کا مظاہرہ کررہے ہیں، دراصل بیگم صفدر اور ن لیگ کی سرپرستی میں عوام کی توہین کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر