آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ترکی خطے کا اہم مسلم رکن ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترکی کا ایک روزہ سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے ترکی کے وزیر دفاع جنرل ہولوسی آکار سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر ترکش جنرل اسٹاف اور ترکی کی زمینی افواج کے سربراہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی، دو طرفہ دفاع و سیکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی جبکہ خطے کے امن و استحکام، افغان امن عمل سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات میں ترکی کے وزیر دفاع نے افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطے میں امن کیلئے ترکی،پاکستان کی مشترکہ کوششوں کی تعریف کی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ترکی خطے کا اہم مسلم رکن ہے، پاک ترک تعاون کے خطے کے امن پرمثبت اثرات مرتب ہونگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
